Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

پی ٹی اے کا سمز کی بندش کیلئے نیا پلان تیار

نادرا سے ڈیٹا حاصل کرلیا جبکہ تین فیزز میں سمز کو بند کیا جائے گا
شائع 12 اگست 2024 03:57pm

پی ٹی اے کا سمز کی بندش کیلئے نیا پلان تیارکرلیا اور نادرا سے ڈیٹا حاصل کرلیا جبکہ تین فیزز میں سمز کو بند کیا جائے گا۔

ذرائع پی ٹی اے کے مطابق پی ٹی اے نے نادرا سے ڈیٹا حاصل کرلیا جبکہ 3 فیزز میں سمز کو بند کیا جائے گا، پہلے فیزمیں فیک، کینسلڈ شناختی کارڈزپررجسٹرڈ سمزکو بند کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق دوسرے فیزمیں ایکسپائرشناختی کارڈزپررجسٹرڈ سمزکوبند کیا جائےگا اور تیسرے فیزمیں فوت شدہ افراد کےنام پررجسٹرڈ سمزکوبند کیا جائے گا۔

پی ٹی اے کی جانب سے صارفین کو میسجز موصول ہونا شروع ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سمز کو مرحلہ وار بند کرنے کا عمل 16 اگست سے شروع ہوگا۔

پاکستان

SIMM