Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رعنا سعید چیئر پرسن اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے عہدے پر بحال

سپریم کورٹ کے احکامات پر چیئر پرسن اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کو ہٹانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا
شائع 12 اگست 2024 03:46pm

چیئر پرسن اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ رعنا سعید کوعہدے سے ہٹانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا، فیصلہ سپریم کورٹ کی جانب سے احکامات پر واپس لیا گیا۔

رعنا سعید کو چیئرپرسن اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کےعہدے پر بحال کردیا گیا وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد فیصلے کا اطلاق ہوگیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ رعنا سعید کو چیئرپرسن اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (آئی ڈبیلو ایم بی) کےعہدے سے ہٹایا تھا۔

سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلزنیشنل پارک وزارت داخلہ کو منتقل کرنے پر حکومت سے جواب مانگ لیا

اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کی چیئرپرسن کو عہدے سے ہٹانے کا اطلاق فوری کیا گیا تھا۔

وفاقی کابینہ کی منظوری بعد وزارت موسمیاتی تبدیلی نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جبکہ وزارت کے ایڈیشنل سیکرٹری ون کو چیئرپرسن آئی ڈبلیو ایم بی کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔

Supreme Court

اسلام آباد

islamabad wildlife management board

Rina Saeed