Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

مودی سرکار کی ریاستی دہشت گردی اب کھل کر عوام کے سامنے آچکی ہے، فاروق عبد اللہ

بھارتی فوج کے جوانوں کی ساز باز اور ملی بھگت کی وجہ سے مقبوضہ وادی میں حالات خراب ہورہے ہیں، سابق وزیراعلیٰ
شائع 12 اگست 2024 02:40pm

فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندی میں ملوث ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم 70 برس سے جاری ہیں۔ بھارتی فوج کے جوانوں کی ساز باز اور ملی بھگت کی وجہ سے مقبوضہ وادی میں حالات خراب ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی وجہ سے حالات خراب ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں بڑے پیمانے پر فوج تعینات ہے، مرکزی حکومت کہاں ہے؟ قوم کو جواب دینا چاہیے۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ مقبوضہ وکشمیرمیں بھارتی مظالم پچھلی7دہائیوں سے جاری مقبوضہ وادی میں لگ بھگ8لاکھ کےقریب بھارتی فوجی موجود مقبوضہ کشمیرمیں معصوم کشمیریوں کی زندگی اجیرن بن گئی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے جوانوں کی سازبازاورملی بھگت کی وجہ سے مقبوضہ وادی میں حالات خراب ہورہے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کی سرحدوں پر بڑے پیمانے پر فوج کی تعیناتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی ملی بھگت سے منشیات کی اسمگلنگ ہورہی ہے، عسکریت پسند، جن کی تعداد 200-300 کے لگ بھگ ہے کیسے آئے؟ کہاں سے آئے؟

فاروق عبداللہ نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں روز لوگ مر رہے ہیں،بھارتی فوج اس کی ذمہ دار ہے، مرکزی حکومت کہاں ہے؟ اُن کو پوری قوم کو جواب دینا چاہیے، مودی سرکار کی ریاستی دہشت گردی اب کھل کر عوام کے سامنے آچکی ہے، بھارتی فوج خود دہشت گردی میں شامل ہے۔

india

Indian occupied Kashmir

پاکستان