Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلادیش: انٹرنیٹ بند کرنے والے افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

بنگلادیش: ذمہ داران کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا،ناہد اسلام
شائع 12 اگست 2024 01:38pm

بنگلادیش کی عبوری حکومت نے طلبہ تحریک کے دوران انٹرنیٹ سروس بند کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ٹیلی کمیونیکیشنز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مشیر ناہد اسلام نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ بند کرنے والے ذمہ داران کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، انٹرنیٹ تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، اسے روکنا یا بند کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج کے دوران ہی معزول وزیراعظم حسینہ شیخ واجد نے پورے ملک میں انٹرنیٹ کی سروس بند کروادی تھی۔

Bangladesh

Bangladesh Protest

Bangladesh Squad

BANGLADESH CRISIS