Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چکن کی قیمتیں مقرر کرنے کا کیس: لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی عدالت میں بھجوانے کی سفارش کر دی
شائع 12 اگست 2024 10:55am

لاہور ہائیکورٹ نے چکن کی قیمت قوانین کے مطابق مقرر کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں چکن کی قیمت قوانین کے مطابق مقرر کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، قائم مقام چیف جسٹس عابد عزیز نے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کا چکن کی قیمت کے حوالے سے طریقہ کار غیر قانونی ہے۔

لاہور: مردہ مرغیاں بیچنے والی دکانیں مستقل طور پر سیل کرنے کا حکم

600 کلو مردہ گوشت سپلائی کرنے والے ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن اور ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی مشاورت کے ساتھ قیمتوں کا میکنزم بننا چاہیئے، عدالت قوائد و ضوابط کے تحت چکن کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دے۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی عدالت میں بھجوانے کی سفارش کر دی۔

بعدازاں عدالت نے چکن کی قیمت قوانین کے مطابق مقرر کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 اگست تک جواب طلب کر لیا۔

Lahore High Court

Dead Chickens

chickens meet

Chickens