Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیلابی ریلے سے متاثرہ مہانڈری پل تعمیر، 14 روز بعد شاہراہ کاغان آمد و رفت کیلئے بحال

پل کے افتتاح کے موقع پر بیل صدقہ کیا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی
شائع 12 اگست 2024 10:08am

مانسہرہ میں سیلابی ریلے سے متاثرہ مہانڈری پل تعمیر ہوگیا جبکہ شاہراہِ کاغان کو 14 دن بعد شمالی علاقہ جات اور ناران کے لیے کھول دیا گیا۔

مہانڈری کے مقام سے پل سیلابی ریلہ میں بہہ جانے سے وادی کاغان کا رابطہ بالاکوٹ سے منقطع تھا۔

پل کا افتتاح ممبر قومی اسمبلی سردار محمد یوسف، کیپٹن صفدر اور دیگر نے کیا، افتتاح کے موقع پر بیل صدقہ کیا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔

شاہراہِ کاغان کی بندش سے ہوٹل انڈسٹری کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

مانسہرہ: مہانڈری میں سیلابی ریلا 16 دکانیں بہا کر لے گیا، ماں بیٹا جاں بحق

کاغان ویلی میں متعدد مقامات پر پگھلنے والے گلیشیرز کو توڑنے کا عمل جاری

یاد رہے کہ حالیہ مون سون کی بارشوں نے کاغان ویلی میں تباہی مچادی تھی، جس سے منور کے رہائشی ماں بیٹا جاں بحق جبکہ مہانڈری میں 16 دکانیں بھی دریا اور منور نالہ اپنے ساتھ بہا کر لے گیا تھا، شاہراہ کاغان پر مہانڈری کے مقام پر قائم پل ٹوٹنے سے کئی سیاح اور مقامی افراد کاغان ویلی میں محصور ہوگئے تھے۔

منور ویلی میں چھوٹے 12پل ٹربائن جبکہ وادی کی گئی رابط سڑکیں بھی ٹوٹ گئی تھیں اور درجنوں ٹراؤٹ ٹراؤٹ فش فارمز ٹوٹنے سے کروڑوں کا نقصان ہوا تھا۔

KPK

Rain

Mansehra

floods

Kaghan Valley

Urban flooding

Kaghan

moon soon rain

MAHANDRI

mahandri bridge