Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلہ دیشی چیف جسٹس کے بعد جامعات کی عوامی لیگ حامی انتظامیہ کی باری، استعفے کا الٹی میٹم

چٹاگانگ یونیورسٹی انتظامیہ بشمول وائس چانسلر ڈاکٹر ابو طاہر کیمپس میں ناپسندیدہ لوگ ہیں، طلبہ
شائع 12 اگست 2024 08:41am

بنگلہ دیش طلبہ کے دباؤ پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے استعفیٰ دے دیا اور اب طلبہ نے عوامی لیگ کے حامی جامعات کی انتظامیہ سے بھی استعفیٰ دینے کا الٹی میٹم دے دیا۔

واضح رہے کہ حسینہ واجد معزول کیے جانے کے بعد بھارت فرار ہوگئی تھیں۔ شیخ حسینہ واجد نے تختہ الٹنے کا الزام امریکا پر عائد کیا ہے۔ حسینہ واجد نے کہا تھا کہ سینٹ مارٹن جزیرہ اورخلیج بنگال امریکا کو دے دیتی تو حکومت قائم رہ جاتی، اقتدار سے ہٹانے میں امریکا اورغیرملکی قوتوں کا ہاتھ ہے، عبوری حکومت غیرملکی قوتوں کی آلہ کارنہ بنیں۔

چٹاگانگ یونیورسٹی (سی یو) کے طلباء کے ایک گروپ نے یونیورسٹی انتظامیہ بشمول وائس چانسلر ڈاکٹر ابو طاہر کو کیمپس میں ’ناپسندیدہ‘ قرار دیا ہے۔

طلبہ نے کہا کہ ہم نے وائس چانسلر کو مستعفی ہونے کا الٹی میٹم دیا تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا، ہم نے اس بے شرم وائس چانسلر کو یونیورسٹی میں ناپسندیدہ قرار دے دیا ہے۔ وہ اب اس یونیورسٹی میں داخل نہیں ہو سکتا۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ “چٹاگانگ یونیورسٹی میں موجودہ بے شرم انتظامیہ اپنے آپ کو برقرار رکھنے کے لیے ایک گروپ کے ساتھ سمجھوتہ کر رہی ہے۔ طالب علم رہنما نے الزام لگایا کہ انتظامیہ یونیورسٹی میں طلبہ کی سیاست کو برقرار رکھنے اور ”ڈارمیٹری ہالز کو ایک پارٹی کے حوالے کرنے“ کی سازش کر رہی ہے۔

Bangladesh

Bangladesh Protest

Bangladesh Squad

BANGLADESH CRISIS