Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

کراچی میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش، اسلام آباد، لاہور میں بھی بادل برسے، نشیبی علاقے زیر آب

متعلقہ اداروں کو حفاظتی اقدامات کے لیے الرٹ کردیا گیا جبکہ اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا گیا

کراچی میں رات سے کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، شہر میں آج بھی موسم نے خوب رنگا جمایا خوشگوار موسم نے شہریوں طبیعت تازی کردی جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، اسلام آباد بھی وقفے وقفے سے تیز برسات ہوئی، بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ متعلقہ اداروں کو حفاظتی اقدامات کے لیے الرٹ کردیا گیا۔

کراچی

کراچی میں سرمئی بادلوں کے ڈیرے ہیں، شہر میں گزشتہ رات اور پھر صبح سویرے ہونے والی ہلکی اور تیز بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔

شاہراہِ فیصل، کارساز، اسٹیڈیم روڈ اور گلستان جوہر میں خوب بادل برسے، لیاقت آباد، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، گارڈن، گولیمار، سولجربازار، نمائش، گرومندر اور یونیورسٹی روڈ میں بھی خوب برسات ہوئی، اس کے علاوہ سہراب گوٹھ، گلشن معمار، عزیز آباد، شاہ فیصل کالونی، ملیر، لانڈھی اور کورنگی میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔ صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، پی آئی ڈی سی، کھارا در، میٹھا در، لیاری سمیت اولڈ سٹی ایریا کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی بارش۔

اس کے علاوہ رضویہ ،گلبہار ، ناظم آباد ، پی آئی بی کالونی، مارٹن کوارٹر، جمشید روڈ ، گرومندر، محمود آباد، منظور کالونی سمیت دیگر علاقوں میں بھی بوندا باندی ہوئی، اس کے علاوہ ماڑی پورروڈ ، آگرہ تاج ، شیرشاہ ،ہاکس بے اور مشرف کالونی میں بھی وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہوئی۔

کراچی میں کہاں کتنی بارشیں ہوئی، اعداد و شمار جاری

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ہوئی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔

اعدادوشمار کے مطابق کورنگی میں 10 ملی میٹر کے ساتھ سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئی جبکہ یونیورسٹی روڈ میں 4.2 ، صدر میں 4 ، شاہراہ فیصل میں 3 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ اولڈ ایئرپورٹ میں 2.9 ، جناح ٹرمینل میں 2.6، ماڑی پور ، قائدہ آباد ، گلشن حدید اور کیماڑی میں 2.5 ، ناظم آباد پاپوش نگر میں 2.2 ، ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 1.5 ، جبکہ سب سے کم بارشیں 1 ملی میٹر کے ساتھ بن قاسم اور ابرہیم حیدری میں ریکارڈ کی گئی۔

لاہور

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش نے گرمی اور حبس کو بریک لگا دی، موسم بہتر ہونے پر محکمہ موسمیات نے 24 گھنٹے کے دوران بالائی اور میدانی پنجاب میں مزید بارش کی نوید سنادی ہے۔

مون سون بارشوں نے لاہور ہو یا سیالکوٹ سب جگہ ہی جل تھل ایک کر رکھا ہے، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا گیا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش سے پنجاب کا موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں 119ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، اس کے بعد نارووال میں 87ملی میٹر، راولپنڈی 85، فیصل آباد 81، گوجرانولہ 53، گجرات 36 اور سیالکوٹ میں 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منڈی بہاوالدین 27 اور اٹک میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، گذشتہ رات لاہور میں ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی اور میدانی پنجاب میں تیز ہواؤں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد

دوسری جانب اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آگئی اور موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ متعلقہ اداروں کو حفاظتی اقدامات کے لیے الرٹ کردیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم آلود ہے، موسلا دھار بارشوں کے خدشے کے پیش نظر تفریحی مقامات پر پابندی برقرارہے جبکہ سیلابی ریلے آنے اور بارشوں کے سبب 20 جولائی سے اب تک 7 بچوں سیمت 12 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے۔

محکمہ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ مطابق قلات، سبی، خضدار، لسبیلہ، ژوب، زیارت اور کچھی میں آسمانی بجلی گرنے اور سیلابی پانی میں بہہ جانے سے 7 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مون سون بارشوں کے دوران 8 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

بارشوں سے 15 مکانات مکمل تباہ اور 34 کو جزوی نقصان پہنچا اور 343 افراد بے گھر ہوئے جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے 82 مویشی ہلاک ہوئے۔

بارشوں سے مختلف اضلاع میں 5 پلوں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ طوفانی بارشوں سے 62 ایکڑ پر فصلیں تباہ اور 12 کلو میٹر سڑکیں تباہ ہوئیں۔

زیارت جھل مگسی اور صحبت پور اور سبی میں سیلابی ریلے انے کا سلسلہ جاری ہے ۔

کراچی اور لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش، موسم خوشگوار

گڈو بیراج پر درمیانے درجے اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب

ادھر دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر درمیانے درجے اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، لوگ کچے کے علاقے سے مویشیوں کے ہمراہ خشک مقامات پر منتقل ہونے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

دریائے سندھ میں دن بدن ہانی کے اضافے نے سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے گڈو بیراج پر اس وقت درمیانے درجے اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ڈکلیئر کیا گیا ہے گڈو بیراج پر پانی کی آمد 4 لاکھ 22 ہزار 38 کیوسک اور اخراج 4 لاکھ 1 ہزار 243 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 55 ہزار 630 اور اخراج 3 لاکھ 15 ہزار 830 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کوٹری بیراج پر صورتحال نارمل ہے دریائے سندھ میں پانی کے تیز رفتار اور بڑے ریلوں کے باعث کچے کی ہزاروں ایکڑ زمین زیر آب ہے، لوگ کشتیوں کے ذریعے خود اور اپنے مال مویشیوں کو خشکی پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔

دریائے سندھ میں مچھلی کا شکار کرنے والے ماہی گیروں نے بھی اپنی کشتیاں کنارے سے لگادی ہیں تاہم محکمہ آبپاشی نے فی الوقت صورتحال کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

خلیج بنگال سے بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کیلئے تیار، مزید بارشوں کا امکان

لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، مختلف واقعات میں متعدد افراد جاں بحق

پانی کے تیز بہاؤ کے باعث دریائے سندھ میں نایاب نسل کے اُود بلاؤ اور آبی جانور نکلنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ حکومت سندھ نے بھی لوگوں کو ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Met Office

Rain

Karachi Rain

rainy weather

Rain prediction

lahore rain

HEAVY RAINS EXPECTED

Rain in Islamabad