Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

اسرائیلی فوج حماس مخالف پروپیگنڈے کیلئے غزہ میں سگریٹ کی ڈبیاں برسانے لگی

خان یونس میں گرائے جانے والی ڈبیوں پر لکھا ہے تمباکو نوشی بُری مگر حماس بدتر ہے۔
شائع 11 اگست 2024 08:38pm

اسرائیلی فوج نے غزہ کے باشندوں کو حماس کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بدگمان کرنے کے لیے عجیب و غریب ہتھکنڈے اپنانا شروع کردیا ہے۔ ایسی ہی ایک کوشش کے طور پر اسرائیلی فوج نے سگریٹ کی ایسی ڈبیاں غزہ کے علاقے خان یونس پر گرائی ہیں جن پر لکھا ہے کہ تمباکو نوشی بُری ہوتی ہے مگر حماس تو بدتر ہے۔

اسرائیلی فوج کارروائیوں سے قبل غزہ میں پمفلیٹ اور ہینڈ بلز وغیرہ گرانے کی عادی رہی ہے۔ ان ہینڈ بلز میں شہریوں سے کہا جاتا ہے کہ فلاں علاقہ خالی کردیں کیونکہ وہاں کارروائی کی جانے والی ہے۔

اسرائیل کو 10 برس میں کتنے ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑے گا

اسرائیلی فوج ایسے ہینڈ بل یا پرچے بھی گراتی ہے جن پر ایک فون نمبر دے کر کہا جاتا ہے کہ حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے ارکان اور رہنماؤں کے ٹھکانوں کے بارے میں معلومات فراہم کریں اور انعام حاصل کریں۔

یمنی فورسز نے 70 امریکی و اسرائیلی فوجی مار ڈالے، امریکی کرنل کا دعوٰی

اب غزہ کے شہریوں کو سگریٹ کا تحفہ دے کر حماس سے بدگمان کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ غزہ میں دس ماہ کے دوران اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں اشیائے خور و نوش کے ساتھ ساتھ سگریٹ، دواؤں اور دوسری بہت سی چیزوں کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے۔

حماس پر کو تمباکو نوشی سے زیادہ خطرناک اور نقصان دہ قرار دینے کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج کے گرائے ہوئے ہینڈ بلز میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ غزہ کے حالات کو اس قدر خراب کرنے کی ذمہ دار حماس ہے کیونکہ اُس کے حملوں کے جواب میں اسرائیلی فوج کو کارروائیاں کرنا پڑتی ہیں۔

حماس نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر راکٹوں کی بارش کردی 182

Israeli Forces

Propaganda

Hamas

KHAN YUNUS

CIGARETTE PACKETS

HAND BILLS