Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشوریا اور ابھیشیک کے رشتے میں دراڑ کی وجہ ایک ڈاکٹر؟

ڈاکٹر زراک مارکر ایشوریہ کا دوست رہا ہے، تصویریں وائرل ہونے سے معاملہ ابھر گیا
شائع 11 اگست 2024 06:27pm

کچھ دنوں سے ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے بچن کی طلاق سے متعلق قیاس آرائیاں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی ہیں۔ اِن قیاس آرائیوں کی بنیاد کیا ہے؟ کیا واقعی دونوں اسٹارز کے درمیان ان بن ہے؟ کیا اِن دونوں کے درمیان کوئی آگیا ہے یا آگئی ہے؟

ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے نے اب تک طلاق سے متعلق قیاس آرائیوں اور افواہوں کو بالکل غلط یا درست قرار دینے سے گریز کیا ہے۔ سیلیبرٹی جوڑے نے تو خاموشی اختیار کر رکھی ہے تاہم اُن کے چاہنے والے اور سوشل میڈیا صارفین کو قرار نہیں۔ وہ ان قیاس آرائیوں کی وجوہ تلاش کرتے پھر رہے ہیں۔

اب کہیں سے ڈاکٹر زراک مارکر کا نام ابھرا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ڈاکٹر زراک مارکر سے ایشوریہ رائے کی خاصی طویل مدت سے دوستی ہے۔

سیلیبرٹی جوڑے کے چاہنے والوں کا خیال ہے کہ شاید ڈاکٹر زراک مارکر ہی اِن دونوں کے درمیان اختلافات یا ناچاقی کی ایک بڑی وجہ بن کر ابھرا ہے۔

ڈاکٹر زراک مارکر اور ایشوریہ رائے کی چند تصویریں حال ہی میں وائرل ہوئی ہیں۔ ان تصویروں کے وائرل ہونے سے معاملہ پہلے سے کہیں زیادہ بدبو دار ہوگیا ہے اور زیادہ لائم لائٹ میں بھی آگیا ہے۔

ابھیشیک اور ایشوریہ کے معاملات میں غیر معمولی دلچسپی لینے والوں نے دونوں کے حوالے سے سوچنے اور اندازے لگانے کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔

لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ کہیں ڈاکٹر زراک مارکر کے باعث اس جوڑے میں طلاق تو نہیں ہو جائے گی۔

بچن فیملی کے اندرونی حالات کے بارے میں لوگوں کو اس وقت زیادہ معلوم ہوسکا جب چند ماہ قبل اننت امبانی کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں دوسرے بہت سے اسٹارز اور سیلیبرٹیز کی طرح بچن فیملی بھی آئی۔

بچن فیملی کے تمام لوگ اننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے آئے تاہم ایشوریہ رائے اپنی بیٹی کے ساتھ آئیں۔ تب لوگوں کو اندازہ ہوا کہ معاملہ گڑبڑ ہے۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے بچن کی شادی اپریل 2007 میں ہوئی تھی اور اُن کی بیٹی آرادھیہ نومبر 2011 میں پیدا ہوئی تھی۔

Divorce

Abhishek Bachchan

RUMOURS

AISHWARYA ROY

FANS KEEP SPECULATING