Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

غزہ میں ظلم سے جشن آزادی کی خوشیاں ماند پڑگئیں، وزیراعظم

دہائیوں پہلے پاس کرائی گئی قراردادوں کی کوئی حیثیت نہیں، شہباز شریف
شائع 11 اگست 2024 05:56pm

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ غزہ میں ظلم سے پاکستان کے جشن آزادی کی خوشیاں ماند پڑگئی ہیں۔

شہبازشریف نے اقلیتوں کے دن کے حوالے سے لاہور میں منعقدہ خصوصی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتیں ملکی تعمیروترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، 11 اگست کو قائداعظم محمد علی جناح نے تاریخی بیان دیا تھا کہ یہاں سب کو مساوی آئینی حقوق ملیں گے۔

قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتی برادری کا حصہ ناقابل فراموش ہے، پاک فوج

وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں جو ظلم ڈھایا جارہا ہے اس کی وجہ سے آزادی کی خوشیاں ماند پڑگئی ہیں، دنیا فلسطینیوں کی نسل کشی کا تماشہ دیکھ رہی ہے، دن رات فلسطینیوں پر آگ برس رہی ہے اور عالمی برادری خاموش ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم اپنی فوج کے ساتھ مل کر ظلم کر رہا ہے، دہائیوں پہلے پاس کرائی گئی قراردادوں کی کوئی حیثیت نہیں، اسرائیلی جارحیت پر صرف لفاظی سے کام لیا جاتا ہے، لفاظی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہورہا۔

ہمارا مذہب ’اسلام‘ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو مکمل طور پر تسلیم کرتا ہے، صدر

وزیراعظم نے مزید کا کہ ہمارے اقلیتی سپاہیوں نے بھی دفاع کیلئے عظیم قربانیاں دیں، ہمیں اقلیتوں کو گلے سے لگانا چاہیے۔

Gaza

PM Shehbaz Sharif

Attack on Palestinians