Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کی نااہل حکومت کی وجہ سے ملک کا پرانا میو اسپتال لاوارث ہوگیا، بیرسٹر سیف

مینڈیٹ چور دن رات ٹک ٹاک بناتے ہیں، عوام کی خدمت ان کے بس کی بات نہیں، صوبائی مشیر اطلاعات
شائع 11 اگست 2024 02:08pm

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب کی نااہل حکومت کی وجہ سے ملک کا پرانا میو اسپتال لاہور لاوارث ہوگیا۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ میو اسپتال میں ادویات کی کمی اور کئی وارڈز بند ہوگئے ہیں، میو اسپتال میں تشخیص کی سہولیات اور میڈیکل آلات کا فقدان ہے، پیڈز میڈیسن، سرجری، ای این ٹی، ٹی بی وارڈز کئی مہینوں سے بند پڑے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ اسپتال کے ایئر کنڈیشنر خراب ہیں اور مریض اپنے ساتھ گھر سے پنکھے لاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چور دن رات ٹک ٹاک بناتے ہیں، عوام کی خدمت ان کے بس کی بات نہیں، جعلی فارم 47 سرکار کو عوام کی کوئی فکر نہیں، مینڈیٹ چور ٹولہ خود تو سر درد کے علاج کے لیے لندن جاتا ہے۔

خیبر پختونخوا

Mayo Hospital

barrister saif

Barrister Muhammad Ali Saif

mayo hospital lahore

Khyber Pakhtunkhwa Information Advisor