محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد سمیت کشمیر، خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان، بالائی سندھ سمیت بیشتر مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بیشتر علاقوں میں انتباہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد راولپنڈی سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے، طوفانی بارشوں کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔
شدید بارشوں کے باعث گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ۔ نارووال، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔
گرج چمک کے ساتھ بارش کب اور کہاں کہاں ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات نے بتادیا
بارشوں کے باعث فیصل آباد، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان، مردان، صوابی۔ چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، بالاکوٹ، بنوں اور کرک کے نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔
شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ بھی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب۔ مشرقی سندھ، بالائی خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
اس دوران سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں 113 ملی میٹر۔ راولپنڈی 102 ملی میٹر، نارووال 36، لاہور 27، سیالکوٹ 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
چکوال، مری 4، جہلم، منگلا، جھنگ ایک، تھرپارکر 24، بالاکوٹ 10۔ بارکھان 5، لسبیلہ 2، اور گڑھی دوپٹہ میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ملک بھر میں طوفانی بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی
ملک بھر میں مزید بارش کی پیشگوئی، کراچی میں بھی آج بادل برسیں گے
کراچی اور لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش، موسم خوشگوار
ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی میں درجہ حرارت 46، دالبندین 45، چلاس اور سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Comments are closed on this story.