Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلادیشی ٹیم 17 کے بجائے 13 اگست کو لاہور پہنچے گی

پی سی بی نے بنگلادیش کو ٹیم پہلے بھیجنے کی دعوت دی تھی
شائع 10 اگست 2024 07:54pm

بنگلادیش کی ٹیم تبدیل شدہ پروگرام کے تحت پاکستان آئے گی بنگلادیشی ٹیم 17 کے بجائے 13 اگست کو لاہور پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق بنگلادیشی ٹیم لاہور میں قیام کے بعد اسلام آباد جائے گی، پاک بنگلادیش پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں ہوگا۔

دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے کراچی میں شروع ہوگا، ڈھاکا میں حالات کی وجہ سے بنگلادشی ٹیم کی تیاریاں متاثر ہے۔

پی سی بی نے بنگلادیش کو ٹیم پہلے بھیجنے کی دعوت دی تھی۔

پاکستان

Bangladesh

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)