Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف سے مسجد نبوی ﷺ کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی ملاقات

مسجد نبوی شریف کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی آمد ہمارا اعزاز ہے، نواز شریف
شائع 10 اگست 2024 07:26pm

مسلم لیگ ن کےصدر نواز شریف سے مسجد نبوی شریف کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے ملاقات کی ۔ باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کےصدرنواز شریف نےامام مسجد نبوی شریف ڈاکٹرصلاح بن محمد البدیر کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا اورتشریف آوری پرشکریہ ادا کیا۔ مسجد نبوی شریف کے امام ڈاکٹرصلاح بن محمد البدیرسے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹرصلاح بن محمد البدیر نے پاکستان کی ترقی خوشحالی اورامن سکون کی دعائیں کیں۔

نواز شریف نے کہا کہ مسجد نبوی شریف کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی آمد ہمارا اعزاز ہے۔ مسجد نبوی شریف کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے پرتپاک استقبال اورشاندار میزبانی پرشکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سعودی سفیر محترم نواف بن سعید المالکی، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، احسن اقبال، رانا ثنااللہ بھی موجود تھے۔

Nawaz Sharif

Imam Masjid i Nabvi