Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کو 27 اگست کو جلسے کی اجازت مل گئی، لطیف کھوسہ

اگر نواز شریف میں اخلاقی جرات ہوتی تو الیکشن ہارنے کو قبول کرلیتے ،اسد قیصر
شائع 10 اگست 2024 07:19pm

پی ٹی آئی کو 27 اگست کو جلسے کی اجازت مل گئی ، پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ کہتے ہیں کہ 16 اگست کو جلسے کی جگہ کا تعین ہوگا۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ آج علامہ اقبال، قائد اعظم اورذولفقارعلی بھٹو کی روح تڑپ رہی ہوگی، اگر ملک فوج، اسٹبلشمنٹ یا ایگزیکٹو نے چلانا ہے تو کیا عوام بھیڑبھکریاں ہیں، پھر آئین کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دو، اللہ کے حکم کے مطابق حق حکمرانی عوام کا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آئین کہتا ہے کہ عوام کےمنتخب کردہ نمائندے ہی ریاست ہیں، ان کوعوام کے خون پسینے کے ٹیکسوں سے تنخواہ ملتی ہے، آئین ہی حدود و قیود متعین کرتا ہے۔ آئین کے تحفظ کی ذمہ داری محمود خان اچکزئی کے سپرد کی ہے۔

جلسے کی اجازت ملنے کے بعد سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اس دفعہ 14اگست کو حقیقی آزادی کےنام پرمنائیں گے جلسےاورجلوس نکالیں گے۔ جبکہ چاروں صوبوں میں حقیقی آزادی کیلئے سیمنار کریں گے۔

اسد قیصر کا نے حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مریم نوازایک ناجائز حکومت میں بیٹھ کرخود مارشل لاء ایڈمنسٹریٹرکا تاثر دیتی ہیں، پاکستان کو آگے لیجانے کیلئے آئین پر عملدرآمد کروانا ہوگا۔ ووٹ کو عزت دینےکا نعرہ مارنے والے اپنے مخالفین کوجلسےکرنےکی اجازت دینے کوتیار نہیں، عوام جانتے ہیں کہ مسلم لیگ نے 8 فروری کے انتخابات میں پنجاب سے کتنی سیٹیں جیتیں ہیں،اگر نواز شریف میں اخلاقی جرات ہوتی تو الیکشن ہارنے کو قبول کرلیتے۔

انھو ں نے کہا کہ اسد قیصر پنجاب میں گندم کا اسکینڈل ایا،گندم کےمعاملے پرڈاکہ ڈالا گیا، بجلی کی قیمتوں پرعوام کی زندگی مشکل بنادیا گیا، فیصل آباد کی چالیس فیصد صعنتین بند ہو چکی ہیں، سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے مخصوص نشستوں پر فیصلہ کیاگیا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف قانون سازی کی گئی یہ بنیادی طور پر ایک ناجائز حکومت ہے۔

PTI jalsa

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

pti jalsa noc