Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

طلبا کو لوٹنے والے خواجہ سرا گینگ کا سرغنہ گرفتار

خواجہ سرا زبردستی، دھونس اور نوسربازی سے موبائل اور کیش چھین لیتے تھے
شائع 10 اگست 2024 06:05pm

لاہور میں ڈولفن پولیس نے طلبا کو لوٹنے والے خواجہ سرا گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

گزشتہ رات لاہور کے کینال روڈ نرسری چوک پر خواجہ سراؤں نے طلبا کو لوٹا جس کے بعد ڈولفن ٹیم مددگار 15 کی کال پر موقع پر پہنچ گئی اور واردات کے مرتکب خواجہ سرا گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا، تاہم ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق خواجہ سرا اس سے قبل بھی دو طرفہ سڑک پر راہ گیروں سے وارداتیں کرچکے ہیں، طلبا یونیورسٹی آنے جانے کیلئے عموماً اس پل کو استعمال کرتے ہیں، خواجہ سرا زبردستی، دھونس اور نوسربازی سے موبائل اور کیش چھین لیتے تھے۔

کراچی کے نجی اسپتال کی پارکنگ سے 35 کلو منشیات گاڑی سے برآمد

گرفتار خواجہ سرا نے گزشتہ شب بھی شہری سے 15 ہزار روپے چھین لیے تھے۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق متاثرہ شہریوں نے خواجہ سرا کی شناخت کرلی ہے جس کا تعلق لیہ سے ہے۔

لاہور میں میاں بیوی کو قتل کر کے جائیداد ہڑپنے والے ملزمان گرفتار

گرفتار خواجہ سرا طلبہ عرف عائشہ سے موبائل اور ائیر بڈز برآمد ہوئے ہیں اور اسے مزید تفتیش کیلئے چوکی ایل بلاک کے حوالے کردیا گیا ہے جب کہ مفرور خواجہ سرا کی تلاش جاری ہے۔

lahore

Shemale Arrested

Transgender Arrested