Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی سپریم کورٹ پرائیویٹ کالج کو حجاب پر پابندی سے روک دیا

ممبئی کے ڈی کے مراٹھی کالج کی انتظامیہ سے نومبر کے آخر تک جواب طلب کرلیا گیا
شائع 10 اگست 2024 04:07pm

بھارت کی سپریم کورٹ نے ممبئی کے ایک پرائیویٹ کالج کی انتظامیہ طالبات کے حجاب پر پابندی لگانے سے روک دیا ہے۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار پر مشتمل بینچ نے ممبئی کے علاقے چیمبور میں واقع ڈی کے مراٹھی کالج کی انتظامیہ سے نومبر تک جواب طلب کیا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کے بینچ نے حکم نامے نے رولنگ میں کہا کہ اگر مسلم طالبات کو حجاب پہننے سے روکا جاسکتا ہے تو دیگر لڑکیوں کو ماتھے پر بندیا یا تلک لگانے کی اجازت کیوں دی جارہی ہے۔ اگر مذہبی شناخت پر پابندی عائد کرنی ہے تو یہ فیصلہ سب پر لاگو کیا جائے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ کسی بھی طالب علم کو مذہبی شناخت کو چھپانے پر مجبور کرنے والے اقدامات کا کسی بھی تعلیمی ادارے کو کچھ حق حاصل نہیں۔ اس نوعیت کے اقدامات سے طلبہ کے ذہن پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ تعلیم کے ماحول سے مذہبی تفریق کو دور رکھنا چاہیے۔ کسی بھی تعلیمی ادارے میں مذہب کے نام پر امتیازی سلوک کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ڈی کے مراٹھی کالج کی انتظامیہ کی طرف سے حجاب پر پابندی کے فیصلے کے خلاف مسلم طالبات نے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس نے پابندی کو درست قرار دیا تھا۔ اس کے بعد طالبات نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔ بھارت میں مسلم طالبات کے حجاب لینے پر پابندی کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں۔ جنوبی ریاستوں اور مغربی بنگال میں اس نوعیت کی پابندی کو عدالتوں میں چیلنج کیا جاتا رہا ہے۔

indian supreme court

MUMBAI HIGH COURT

DK MARATHE COLLEGE

BAN ON HIJAB

BON OVERRULED

EXPLANATION SOUGHT