Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

صدر مملکت کی ارشد ندیم کو ’ہلال امتیاز‘ عطا کرنے کی ہدایت

صدر مملکت ارشد ندیم کو کھیل کے میدان نمایاں خدمات کے اعتراف میں خصوصی تقریب میں سول ایوارڈ عطا کریں گے
شائع 10 اگست 2024 03:59pm

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اولمپکس 2024 میں سوانے کا تمغہ جیتنے والے جیولین تھروور ارشد ندیم کو ہلال امتیازعطا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

صدر مملکت ارشد ندیم کو کھیل کے میدان نمایاں خدمات کے اعتراف میں خصوصی تقریب میں سول ایوارڈ عطا کریں گے۔

جیولین کنگ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل سینے پر سجا لیا، فخر پاکستان کی وطن واپسی کا شیڈول جاری

صدر مملکت ارشد ندیم کو سول ایوارڈ آئین کے آرٹیکل 259 (2) کے تحت عطا کریں گے، آئین کے تحت صدر مملکت مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے شہریوں کو اعزاز عطا کر سکتے ہیں۔

اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

صدر مملکت کی ہدایت پر ایوانِ صدر نے ارشد ندیم کو سول ایوارڈ عطا کرنے کیلئے کابینہ ڈویژن کو خط ارسال کر دیا گیا ہے۔

ارشد ندیم کرکٹ کی راہداریوں سے گزر کر جیولین تک کیسے پہنچے؟

خط میں صدر مملکت کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم نے بہترین کارکردگی سے کھیل کے میدان میں قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، ارشد ندیم کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی قوم کیلئے فخر کا باعث بنی۔

خط میں کہا گیا کہ ارشد ندیم نے ایتھلیٹکس کے میدان میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔

arshad nadeem

Hilal e Imtiaz

President Asif Ali Zardari

Arshad Nadeem Gold