Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انتہائی اونچے اور بلند بالا اس پرچم کو لہرانے کیلئے باقاعدہ مشینیں لگائی گی ہیں

جھنڈے کو دیکھنے کے لیے شہری کھنچے چلے آرہے ہیں اور انکا جوش جذبہ قابل دید ہے
شائع 10 اگست 2024 01:33pm
The second largest flag of the country in Jilani Park Lahore - Aaj News

پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان سبز ہلالی پرچم ہے تو دوسری طرف لاہور کے جیلانی پارک میں ملک کا دوسرا بڑا جھنڈا جسکی اونچائی دو سو فٹ ہے ۔۔ اسکو دیکھنے کے لیے شہری کھنچے چلے آرہے ہیں اور انکا جوش جذبہ قابل دید ہے.

ملک بھر کی طرح لاہور میں جشن آزادی ذور شور سے منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔۔ جیلانی پارک میں لہراتا ملک کا دوسرا بڑا قومی پرچم۔۔ جسکی اونچائی 200 فٹ، لمبائی 45 فٹ اور چوڑائی 70 فٹ ہے۔۔ سبھی کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے

انتہائی اونچے اور بلند بالا اس پرچم کو لہرانے کیلئے باقاعدہ مشینیں لگائی گی ہیں۔ جھنڈے کے مقام کے پاس قومی ترانے اور پرچم کی تاریخ کو پتھر کے ڈسپلے پر نصب کیا ہے۔۔ شہریوں کے مطابق یہ انتظامیہ کا احسن اقدام ہے۔

پی ایچ اے انتظامیہ کے مطابق واہگہ بارڈر پر نصب قومی پرچم کی اونچائی 230 فٹ ہے۔۔ جبکہ جیلانی پارک میں نصب پرچم کی اونچائی اس سے تیس فٹ کم ہے۔

پاکستان

lahore