Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلادیش اے ٹیم دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئی

بنگلادیش اے ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف دو چار روزہ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی
شائع 10 اگست 2024 12:03pm

بنگلادیش اے ٹیم دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئی، ٹیم ڈھاکہ سے براستہ دوحا پاکستان پہنچی۔

بنگلادیش اے ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف دو چار روزہ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ریڈ بال اور وائٹ بال سیریز تیرہ اگست سے تیس اگست تک اسلام آباد کلب میں کھیلی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 48 گھنٹے کیلئے ملتوی ہوگیا تھا۔ پی سی بی نے بتایا تھا کہ دورے کا التوا بنگلہ دیش کے حالات کے باعث ہوا۔ بنگلہ دیشی بورڈ کے ساتھ باہمی اعتماد سے کام کر رہے ہیں۔

پاکستان

Bangladesh

Bangladesh Interim Government