2024 الیکشن کا سال ہے، الیکشن کمیشن کو آزاد ہونا چاہیے، عمر ایوب
فوج ،ایف سی اور انٹیلی جینس ایجنسیز ریاست کے ملازم اور اوزار ہیں، اپوزیشن لیڈر
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ فوج ،ایف سی اور انٹیلی جینس ایجنسیز ریاست کے ملازم اور اوزار ہیں، 2024 الیکشن کا سال ہے، الیکشن کمیشن کو آزاد ہونا چاہیے۔
لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہورہی، غلط پالیسیوں کی وجہ سے معیشت ختم ہوچکی ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ آئین کے مطابق سیاست کرنا سیاستدانوں کا کام ہے جبکہ فوج اور اداروں کو اپنے دائرہ کار میں رہنا چاہیے۔
عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام ہے کہ عوام اور فوج کے درمیان مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی خلا بنا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ الیکشن کا سال ہے اور صرف ایک مضبوط وزیراعظم ہی اس ملک کو بھنور سے نکال سکتا ہے
پاکستان
Pakistan Tehreek Insaf (PTI)
UMER AYUB
مقبول ترین
Comments are closed on this story.