Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

واشنگٹن کا اسرائیل اور سعودی عرب کیلئے امریکی اسلحے سے متعلق اہم فیصلے

امریکی کانگریس پہلے ہی اسرائیل کے لیے رقم کی منظوری دے چکی ہے
اپ ڈیٹ 10 اگست 2024 09:00am
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور صدر بائیڈن - تصویر/ فائل
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور صدر بائیڈن - تصویر/ فائل

امریکا نے سعودی عرب پر ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی ہٹانے اور اسرائیل کو امریکی اسلح خریدنے کے لیے ساڑھے تین ارب ڈالر جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

واضح رہے کہ امریکی کانگریس پہلے ہی اسرائیل کے لیے رقم کی منظوری دے چکی ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے اسرائیل کو دی جانے والی رقم پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

خیال رہے کہ امریکی فیصلے ایسے وقت پر سامنے آئیں جب ایران نے واضح کیا کہ تہران کو دفاع کا قانونی حق حاصل ہے اور ایران کو حاصل حق دفاع کا غزہ جنگ بندی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسرائیل کو لبنان میں حزب اللہ اور حماس کی جانب سے حملوں کا خطرہ ہے۔

علاوہ ازیں خبر ایجنسی کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ خارجہ کے مطابق سعودی عرب کو ہتھیاروں اور گولہ بارود کی منتقلی پر سے پابندی ہٹائی جا رہی ہے۔

حماس کا حملہ روکنے میں ناکامی پر نیتن یاہو نے قوم سے معافی مانگ لی

بائیڈن انتظامیہ نے کانگریس کو پابندی ہٹانے کے فیصلے سے آگاہ کردیا، امریکی عہدیدار کے مطابق سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت اگلے ہفتے کے اوائل میں شروع ہوسکتی ہے۔

Saudia Arabia