Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اختیارات کا ناجائز استعمال، مریم نواز کی ہدایت پر سپریٹینڈنٹ جیل میانوالی معطل

وزیراعلی نےانکوائری رپورٹ ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی کردی
شائع 09 اگست 2024 06:57pm

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پراختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے سپریٹینڈنٹ جیل میانوالی کومعطل کردیا گیا ہے۔

مریم نواز نے چار سپریٹینڈنٹ جیل اور دو ڈپٹی سپرٹنڈنٹس کے نام بلیک لسٹ میں شامل کرکے انکوائری شروع کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

وزیراعلی نے انکوائری رپورٹ ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ محکمےمیں کرپشن پر زیروٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ انکوائری کے دوران متعلقہ افسران کلوز ٹو لائن رہیں گے۔

Punjab Government

CM Punjab Maryam Nawaz