Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے رکشہ ڈرائیور سمیت 3 ملزمان گرفتار

متاثرہ لڑکی نے بہن کے گھر جانے کے لیے رکشہ لیا تھا، پولیس
شائع 09 اگست 2024 06:52pm

لاہور میں پولیس نے لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے دو رکشہ ڈرائیوروں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کےمطابق راوی روڈ کے علاقے سے متاثرہ لڑکی نے بہن کے گھر جانے کے لیے رکشہ لیا تھا۔ رکشہ ڈرائیور نامعلوم راستوں سے ہوتا ہوا شمس پورہ کے ایک مکان میں لڑکی کو لے گیا۔

جہاں رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی پہلے سے موجود تھے ملزمان اجتماعی زیادتی کے بعد فرار ہو گئے تھے۔

پولیس نے سہولت کار سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں محمد بیگ، شاہ زیب اور ندیم شامل ہے۔

lahore

lahore police

Rape

attempt to rape