Aaj News

جمعرات, اکتوبر 24, 2024  
20 Rabi Al-Akhar 1446  

کے پی حکومت کا ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ کی فیس میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

صوبائی وزیر مینا خان کا پی ایم ڈی سی کے صدر کو خط، فیس میں کمی کرنے کی درخواست
شائع 09 اگست 2024 05:58pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

خیبرپختونخوا حکومت نے ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ کی فیس میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے صدر ایم ڈی کیٹ پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کے نام خط لکھ دیا ہے جس میں میڈیکل کالجز کے داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ کی فیس میں حالیہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیس کم کرنے کی درخواست کی ہے۔

ایم ڈی کیٹ کیا ہے اور اس کے دو ورژن کیوں ہیں؟

خط میں کہا گیا کہ میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے انٹری ٹسٹ فیس 6000 سے بڑھا کر 8000 کردی گئی جبکہ انٹری ٹیسٹ میں فی امیدوار پر اخراجات 1500 روپے سے 2000 روپے آتے ہیں۔

ایم ڈی کیٹ میں نقل کی جدید ڈیوائسز دیکھ کرامتحانی عملہ حیران

صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم نے خط میں کہا کہ صوبہ طویل عرصے سے جنگ زدہ اور غیر مستحکم صورت حال کا شکار ہے۔ غریب طلبہ کے لیے بھاری فیس ادائیگی مشکل ہے۔ جس کی وجہ سے کئی غریب طلبہ ٹیسٹ نہیں دے پاتے، اس لئے فیس میں اضافہ واپس لیکر کر سابقہ فیس بھی کم سے کم رکھی جائے تاکہ غریب خاندانوں کو فائدہ ہو اور تعلیم کو فروغ ملے۔

صحت

Pakistani Students

MDCAT 2024