Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں میاں بیوی کو قتل کر کے جائیداد ہڑپنے والے ملزمان گرفتار

ملزمان سے 80 لاکھ روپے، پلاٹس کی فائلیں اور دیگر دستاویزات بھی برآمد کرلیے گئے، پولیس
شائع 09 اگست 2024 05:22pm

لاہورمیں پولیس نےبوڑھےمیاں بیوی کو قتل کرنے اور جائیداد ہڑپ کرنےکی کوشش کرنےوالےملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔ملزمان سےاسی لاکھ روپے،پلاٹس کی فائلیں اوردیگردستاویزات بھی برآمد کرلیےگئے۔

ماڈل ٹاون کےمتاثرہ شخص افتخارنےنجی سوسائٹی میں دو پلاٹ لے رکھے ہیں۔ پراپرٹی ڈیلر عدنان نے دیگرتین ساتھیوں سے مل کرکروڑوں کی جائیداد ہتھیانےکا پلان بنایا ۔

پلان کےمطابق واردات کےبعد میاں بیوی کوقتل کرکے خودکشی کا سین بنانا تھا۔ ملزم نے 30 جولائی کو 60 سالہ افتخار، 55 سالہ عاصمہ کو پلاٹس کےٹرانسفر کیلئے بلایا۔

ملزمان نےمیاں بیوی کونجی سوسائٹی میں واقع گھرمیں لیے جا کر یرغمال بنایا اورگن پوائنٹ پر پہلے 80 لاکھ روپےاپنےاکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروائے۔ پھرملزمان نے دوسری سوسائٹی والے پلاٹس، دیگر جائیداد کے دستاویزات کیلئے متاثرہ شہری کے ماڈل ٹاؤن والے گھرآئے۔

موقع پاکرافتخار کی بیوی نےشورکیا جس پرملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مرکزی ملزم عدنان اورعمران کو گرفتارکرلیاہیں۔ ملزمان بلال اورحسن جعفر کی گرفتاری کیلئےکارروائیاں جاری ہیں۔

lahore

lahore police