Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بنگلہ دیش کے نئے سربراہ نے ’سازشیوں‘ کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا

انتشار کا زہر پھیلانے والوں کو قانون کی پوری طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا، محمد یونس
شائع 09 اگست 2024 02:09pm
فوٹو ــ اے ایف پی / فائل
فوٹو ــ اے ایف پی / فائل

عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے بنگلہ دیش میں ’سازشیوں‘ کے خلاف کریک ڈاؤن کا وعدہ کیا ہے۔

بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں محمد یونس نے خبردار کیا کہ ’انتشار کا زہر‘ پھیلانے والوں کو قانون کی پوری طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ سازش کرنے والوں نے ملک میں انتشار اور خوف کا ماحول پیدا کیا ہے تاکہ طلبہ اور عوام کی بغاوت کے ذریعے ہماری دوسری آزادی کو ناکام بنایا جا سکے، انتشار ہمارا دشمن ہے، اور اسے جلد شکست دی جانی چاہیے۔

واضح رہے کہ عبوری حکومت کی 16 رکنی کونسل نے یونس کی نگراں حکومت چلانے میں مدد کے لیے حلف اٹھایا ہے جو ایک مخصوص مدت کے لیے ملک کی قیادت کرے گا اور ایک منتخب حکومت کو اقتدار کی منتقلی کے انتخابات کی نگرانی کرے گا۔

ڈاکٹر محمد یونس گھر پہنچ گئے، میڈیا سے گفتگو کے دوران آبدیدہ

اس کونسل میں ناھد اسلام اور آصف محمود بھی شامل ہیں جنہوں جنہوں نے کوٹہ مخالف مظاہروں میں کلیدی کردار ادا کیا جو شیخ حسینہ کی زیرقیادت سابقہ ​​عوامی لیگ کی حکومت کے خلاف ایک قومی تحریک میں تبدیل ہوا۔

Bangladesh

Bangladeshi Actor

bangladesh clash

BANGLADESH RIOTS

BANGLADESHI ARMY CHIEF

Bangladesh Interim Government

Bangladesh Death Tolls

Hasina Wajid Husband

GREET BANGLADESHI INTERIM PM