Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

44 دن باقی ہیں، 45 دن پورے ہونے پر واپس آجائیں گے، حافظ نعیم کا دھرنا ملتوی کرنے کا اعلان

آئی ایم ایف کی غلامی کے نظام کو چلینج کریں گے، امیر جماعت اسلامی
اپ ڈیٹ 09 اگست 2024 11:43pm

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے راولپنڈی دھرنا ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کے تحت 44 دن باقی ہیں، 45 دن پورے ہونے پر واپس آجائیں گے، شہباز شریف، کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔

راولپنڈی میں اظہار تشکر جلسے سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام پر بجلی کے بل نہیں بجلی بم گرائے جاتے ہیں ، تنخواہ دار کا خون چوستے ہیں، حکومت سے معاہدے میں بجلی ، تنخواہ، آئی پی پیز سمیت دیگر ڈیمانڈ ہیں، پہلے تو حکومت کہتی تھی آئی پی پیز کو چھیڑ نہیں سکتے، ہم 14 دن یہاں ڈٹے رہے، جس پر یہ معاہدہ کرنے پر مجبور ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور پاکستانی حکمران ملکر ملک کو برباد کررہے ہیں، آئی ایم ایف کی غلامی کے نظام کو چلینج کریں گے، اس نظام کے ہوتے ہوئے پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کی اہمیت ہوتی، جنہیں عوام کے ساتھ رہنا ہوتا انہیں عمل کرنا ہوتا ہے، ہم انشااللہ ایک ایک چیزحکومت سے برابر کریں گے، ’آج 44 دن باقی رہ گئے ہیں، شہباز شریف، کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے، جس دن 45 دن پورے ہوجائیں گے واپس آجائیں گے۔‘

حافظ نعیم نے کہا کہ بائیکاٹ اسرائیل کا جاری رکھیں، خارجہ پالیسی آزاد ہونی چاہیے، ہم پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے، اب تو ہم نے بات مانی اسلام آباد نہیں گئے، جب دوبارہ جانا چاہیں گے پھر آپ ہمیں روک نہیں سکیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احمدیوں کے حوالے سے فیصلے کو نہیں تسلیم کرتے، چیف جسٹس سے کہتے ہیں کہ اس فیصلے کو خود ہی تبدیل کردیں، کچھ لوگ پھر قانون کو ہاتھ میں لیتے ہیں، فیصلے پر نظرثانی کریں۔

معاہدے پر عمل ہوا تو 45 دن میں نتائج نظر آئیں گے، عمل نہ کیا تو دھرنا پھر شروع ہوگا، حافظ نعیم

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ارشد ندیم کو معرکہ سر کرنے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہیں، قومی اتھلیٹ نے گولڈ میڈل جیتنے کے ساتھ ساتھ ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم نے اس کمیٹی کو جو حکومت کی طرف سے آئی تھی ہر ایک ایک چیز کے حوالے سے آگاہ کیا ہے، آئندہ 45 دنوں میں اس پورے مسئلے کو حل کردیا جائے گا، ہمیں یقین ہے ان لوگوں نے معاہدے پر عمل درآمد کیا تو جلد تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔

جماعت اسلامی کا اظہار تشکر جلسہ: فیض آباد روڈ کو کنیٹرز لگا کر سیل کردیا گیا

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ان کے دھرنے کی کامیابی میں ایک اور اہم چیز ہے وہ جاگیرداروں کی ٹیکس ادائیگی ہے، اس سے آپ اندازہ کرسکتے ہیں جاگیردار جن کی بڑی بڑی زمینی ہیں وہ ٹیکس ادا نہیں کرتے، ہمارا دھرنا 14 دن جاری رہا اور بلا آخر حکومت کے ساتھ 5 مذاکراتی دوروں کے بعد حکومت نے ہم سے ایک تحریری معاہدہ کیا ہے، اس معاہدے میں واضح طور پر ہم نے ان تمام شقوں کو شامل کیا ہے اور ان کو ایک متعین وقت کے ساتھ منسلک کیا ہے جس کے نتیجے میں عوام کو ریلیف ملے گا۔

جماعت اسلامی کے امیر کا مزید کہنا تھا کہ اب ہم نے حکومت سے یہ بات طے کر لی ہے کہ اب انہیں ریلیف دینا پڑے گا اور خاص طور پر آئی پی پیز کے حوالے سے ایک شور مچ گیا ہے اس کا کریڈٹ جماعت اسلامی کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں کو ایک ماہ میں پیش ہونے والی ائی پی پیز کی رپورٹ کے ساتھ منسلک کردیا ہے جو معاہدے میں شامل ہے، اس کے نتیجے میں جتنا بھی فرق پڑے گا اس کا اثر براہ راست بلوں ہو گا، اس معاہدے میں بجلی کی قیمتوں کو کم کرنے کا ایک باقاعدہ طریقہ کار طے کیا گیا ہے۔

جماعت اسلامی سے مذاکرات، وزیراعظم کی ہدایت پر ٹاسک فورس قائم، حکومت کا آئی پی پیز پر ریلیف دینے سے انکار

آئی ایم ایف کے دباؤ کے حوالے سے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جتنی باتیں بھی کی جاتی ہیں کہ حکومت بجلی کی قیمتیں کم نہیں کر سکتے ، ٹیکسز کم نہیں کر سکتے ہم نے اس کمیٹی کو ایک ایک چیزواضح کردی ہے کہ کن اقدامات کے ذریعے آپ یہ چیزیں کرسکتے ہیں۔

اسلام آباد

Hafiz Naeem ur Rehman

Jamat e Islami

Hafiz Naeem

HAFIZ NAEEMUR REHMAN

jamat e islami protest