جماعت اسلامی کا اظہار تشکر جلسہ: فیض آباد روڈ کو کنیٹرز لگا کر سیل کردیا گیا
جماعت اسلامی آج اسلام آباد ایکسپریس وے پر اظہار تشکر جلسہ کرے گی، انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث فیض آباد روڈ کو کنیٹرز لگا کر سیل کردیا۔
جماعت اسلامی آج اسلام آباد ایکسپریس وے پر اظہار تشکر جلسہ شام ساڑھے 5 بجے منعقد کرے گی، اس حوالے سے انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث کنٹینر لگا کر فیض آباد روڈ بند کردی۔
ایکسپریس وے پر اسلام آباد آنے والے راستے بند کیے گئے ہیں جبکہ اسلام اباد جانے والی ٹریفک ڈبل روڈ کے ذریعے وفاقی دارالحکومت داخل ہو سکے گی۔
اسلام اباد جانے والا راستہ بند ہونے کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
اسی طرح اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والی سائیڈ کھلی رکھی گئی ہے جبکہ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے جانے والے راستے کو بند کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیض آباد انٹرچینج کو جماعت اسلامی کے جلسے کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، ضلعی انتظامیہ
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، کس قسم کے اجتماع کی اجازت نہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی کی جائے گی۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے بتایاکہ شہری کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں، شہرمیں کسی بھی قسم کے اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔
Comments are closed on this story.