Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارشد ندیم کیلئے سندھ حکومت کا 5 کروڑ اور گورنر سندھ کا 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان

ارشد ندیم کے نام سے کراچی میں اسپورٹس اکیڈمی بھی قائم کی جائے گی، ترجمان سندھ حکومت
اپ ڈیٹ 09 اگست 2024 03:47pm

پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے 40 سال بعد پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو سندھ حکومت نے 5 کروڑ روپے اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 20 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت

سندھ حکومت نے پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں فاتح اور گولڈ میڈلسٹ پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ارشد ندیم کی گیم کو سراہتے ہوئے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم سمیت پوری قوم کو مبارکباد پیش کیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تھرو پھینکنے کے معاملے میں پہلے پوزیشن بھی ارشد ندیم کی ہے جبکہ دوسرا بڑا تھرو بھی انہوں نے ہی پھینکا ہے، شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اولمپکس 2024:پاکستان نے 40 سال بعد گولڈ میڈل حاصل کرلیا، ارشد ندیم نے جیولین تھرو میں ریکارڈ بنا ڈالا

میئر کراچی نے مزید کہا کہ 40 سال بعد اولمپکس میں پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر سندھ حکومت کی جانب سے انہیں 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ارشد ندیم کے نام سے کراچی میں اسپورٹس اکیڈمی بھی قائم کی جائے گی، سندھ حکومت اس شاندار کامیابی پر فخر محسوس کرتی ہے، ارشد ندیم نے میڈل جیت کر ملک وقوم کا نام بلند کردیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پیرس اولمپک میں تاریخ رقم کرنے اور گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کے لیے 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فاتح گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو شاباش دی اور مینز جیولین تھرو میں تاریخ ساز کامیابی پر پوری قوم کو مبارک باد دی۔

کامران ٹیسوری نے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ایک ملین یعنی 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے92.97 میٹر تھرو کر کے نیا ریکارڈ بنایا اور شاندار تھرو کر کے اولمپکس کا 118 سالہ ریکارڈ توڑا، شائقین جیولین تھرو کو آج شاندار کھیل دیکھنے کو ملا۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ ارشد ندیم کو آئی پیڈ اورآئی فون دیں گے، گورنر ہاؤس میں تقریب پذیرائی کا انعقاد کریں گے۔

پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پوری قوم کی نظریں ارشد ندیم پر تھیں جو پاکستان کو 32 سال بعد اولمپک میں کوئی میڈل دلانے کی واحد امید تھے۔

پاکستان نے آخری بار گولڈ میڈل کب جیتا

خیال رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا جب کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے دلوایا تھا۔

پیرس اولمپکس میں تاریخی کامیابی پر پاک فوج، صدر، وزیراعظم اور دیگر رہنماؤں کی مبارکباد

ارشد ندیم پاکستان کو انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔

آج ہونے والے فائنل مقابلے میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹیباگو کےکیشور ن نے پہلی تھرو 86.16 کی کی جب کہ پاکستان کے ارشد ندیم پہلی تھرو نہ کرسکے۔ جرمنی کے جیولین ویبر بھی پہلی تھرو نہ کرسکے۔

فن لینڈ کے لاسی نے 78.81 کی پہلی تھرو کی، بھارت کے نیرج چوپڑا کی پہلی تھرو ضائع ہوگئی۔فن لینڈ کے اولیور ہیلینڈر نے پہلی تھرو 80.92 کی کی۔

جمہوریہ چیک کے جیکب ویلیج نے دوسری تھرو 84.52 کی کردی۔

ان کے بعد پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنی دوسری تھرو 92.97 میٹر کی کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بنا دیا۔ ارشد ندیم کی یہ اس مقابلے کی اب تک سب سے بہترین تھرو ہے۔

اس سے قبل اولمپک ریکارڈ 90 اعشاریہ 57 میٹر کا تھا جو کہ ناروے کے اینڈریاس تھورکلڈیسن نے 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں بنایا تھا۔

جرمنی کے جیولین ویبر نے اپنی دوسری تھرو 87.33 کی کردی۔ بھارت کے نیرج چوپڑا نے اپنی دوسری تھرو 89.45 کی کردی۔

پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو فائنل کے دوسرے راؤنڈ میں فن لینڈ کے ایٹیلاٹو نے دوسرے راوؤنڈ کی پہلی تھرو 82.02 میٹر کی۔

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹیباگو کے کیشور ن نے دوسرے راؤنڈ کی پہلی تھرو 78.96 میٹر کی۔ کینیا کے جیولیس یگو نے دوسرے راؤنڈ کی پہلی تھرو 84.90 میٹر کی۔

گرینیڈا کے اینڈرسن نے دوسرے راؤنڈ کی پہلی تھرو 88.54 میٹر کی۔ بھارت کے نیرج چوپڑا نے دوسرے راؤنڈ کی پہلی تھرو ضائع ہوگئی۔

پاکستان کے ارشد ندیم نے دوسرے راؤنڈ میں پہلی تھرو 79.40 میٹر کی۔بھارت کے نیرج چوپڑا کی دوسرے راؤنڈ کی دوسری تھرو ضائع ہوگئی۔

بھارت کے نیرج چوپڑاکی دوسرے راؤنڈ کی تیسری تھرو بھی ضائع ہوگئی۔پاکستان کے ارشد ندیم نے دوسرے راؤنڈ کی تیسری تھرو 91.79 میٹر کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کیلئے بڑی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ارشد ندیم کے لیے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

ساتھ ہی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میاں چنوں میں ارشد ندیم اسپورٹس سٹی بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کو تحفہ دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے مشکلات کے باوجود پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔

سونا

Murtaza Wahab

Sindh government

arshad nadeem

paris olympics

Kamran Khan Tessori

olympics 2024

paris olympics 2024

Arshad Nadeem Gold

kamran tessroi