Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

یمن میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر امریکی فوج کے حملے

ڈرون، میزائل اور گراؤنڈ اسٹیشن تباہ، حوثیوں نے ایک کنٹینر شپ اور دو تباہ کن جہازوں کو نشانہ بنایا تھا۔
شائع 08 اگست 2024 11:37pm

امریکی فوج نے یمن میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔ ان حملوں کئی ڈرونز اور راکٹ تباہ ہوئے ہیں۔ یہ حملے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے اس دعوے کے بعد کیے گئے ہیں کہ اُس نے امریکی بحریہ کے دو تباہ کن جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایک بیان میں بتایا کہ امریکی حملوں میں حوثیوں کے ڈرونز کو نشانہ بنایا گیا ہےی تاکہ وہ حملے کرنے کے قابل نہ رہے۔

یاد رہے کہ حوثی ملیشیا نے غزہ میں نہتے شہریوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی بہیمانہ کارروائیاں شروع ہونے کے بعد بحیرہ احمر میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کیا تھا جو کسی نہ کسی شکل میں اب بھی جاری ہے۔

سینٹکام نے اپنے بیان میں بتایا کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکی فوج نے یمن میں حوثی ملیشیا کا ایک گراؤنڈ اسٹیشن، دو ڈرون اور تین جہاز شکن کروز میزائل تباہ کیے ہیں۔ حوثی ملیشیا نے بحیرہ احمر میں ایک کنٹینر شپ اور خلیج عدن میں امریکی بحریہ کے دو تباہ کن جہازوں پر حملے کیے تھے۔

red sea

GULF OD ADEN

CENTCOM

US STRIKES ON HOUTHIS

GROUND STATION DESTROYED

DRONES AND MISSILES