Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلا دیشی اداکار شانتو خان اور اُن کے والد کو ہجوم نے مار ڈالا

دونوں ڈھاکہ سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے لوگوں کے ہتھے چڑھ گئے۔
شائع 08 اگست 2024 08:04pm

ڈھاکہ میں حالیہ ہنگاموں کے دوران بنگلا دیش کے معروف اداکار شانتو خان اور اُن کے والد سلیم خان کو مشتعل ہجوم نے ڈھونڈ کر مار ڈالا۔ سلیم خان لکشمی پور ماڈل یونین پریشد کا چیئرمین اور فلم پروڈیوسر تھے۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ شانتو خان اور اُن کے والد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ ڈھاکہ کے علاقے فرخ آباد بازار میں مشتعل ہجوم نے اُنہیں گھیرلیا۔

دونوں نے جان بچانے کے لیے فائر کیے مگر چاند پور میں ایک اور ہجوم نے انہیں بگارا بازار کے نزدیک گھیر کر تشدد کرکے مار ڈالا۔ یہ واقعہ پیر کی شام کا ہے۔ سلیم خان کا تعلق عوامی لیگ سے تھا اور اُن کا شمار شیخ حسینہ کے قریبی لوگوں میں ہوتا تھا۔

شانتو خان اور سلیم خان کی موت نے بنگلا دیش کی فلم انڈسٹری کو شدید صدمے سے دوچار کردیا ہے۔ فلم میکر سُدِپتو سین نے شانتو خان اور سلیم خان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے نئی، عبوری حکومت کے خلاف احتجاج کی کال دی ہے۔

سُدِپتو سین نے سوشل میڈیا پر اپنے شدید ردِعمل میں کہا کہ اس نوعیت کے واقعات کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جانا چاہیے۔

شانتو خان نے 2019 میں ”پریم چور“ کے ذریعے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا جن میں ”بِکوو“ (2002) اور ”بے جُبان“ (2023) شامل ہیں۔

سلیم خان نے شاپلا میڈیا کے نام سے کمپنی قائم کی تھی جو بنگالی زبان میں فلمیں بناکر تقسیم اور ریلیز بھی کرتی تھی۔

مزید پڑھیں :

بنگلہ دیش کا پاکستان سے تعلقات ازسرنو استوار کرنے کا فیصلہ، تجربہ کار ہائی کمشنر تعینات

بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ استعفیٰ دے کر بھارت فرار، فوج نے عبوری حکومت کا اعلان کردیا

بنگلہ دیش میں معمولات زندگی متاثر، پولیس کی عدم موجودگی سے متعدد شہروں میں لوٹ مار کا خدشہ

Bangladeshi Actor

SHANTO KHAN

SELIM KHAN

SHAPLA MEDIA

LAXMIPUR MODEL UNION PARISHAD

FILM MAKERS

SUDIPTO SEN