Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کب ہونگے؟ شیڈول جاری

امیدواران کاغذات نامزدگی 16 سے 20 اگست تک جمع کراسکیں گے
شائع 08 اگست 2024 05:14pm

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبرکوہوں گے، الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کر دیں ۔

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کیلئےریٹرننگ افسرپبلک نوٹس آویزاں کریں گے کاغذات نامزدگی 16 سے 20 اگست تک جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ بلدیاتی انتخابات 29 ستمبرکوہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایگزیکٹیواتھارٹی اسلام آباد میں کسی نئی اسکیم کااعلان نہیں کریں گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کے لیے کاغذات نامزدگیاں جمع کروانے کے لیے 4 روز دیے گئے ہیں، امیدواروں کی لسٹ 21 اگست کو شائع کی جائے گی، کاغذات نامزدیوں کی جانچ پڑتال 22 سے 26 اگست تک کی جائے گی۔ جبکہ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 26 سے 29 اگست تک اپیلیں دائرکی جا سکیں گی۔

ایپلٹ ٹریبونلز تین ستمبر تک اپیلوں پر فیصلہ ہی کریں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست چار ستمبر کو شائع کی جائے گی، امیدواروں کو انتخابی نشانات 6 ستمبر کو الاٹ کیے جائیں گے ۔

ECP

Election Commission of Pakistan (ECP)

islamabad by election