Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے حکومت کے خاتمے کی پیشگوئی کردی، کتنا وقت باقی ہے؟

القادر ٹرسٹ کیس میں گواہ پیش کروں گا، شناخت نہیں بتاسکتا ورنہ ویگو ڈالا پہنچ جائے گا، عمران خان
شائع 08 اگست 2024 04:31pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے حکومت کے خاتمے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جیل سے پیش گوئی کررہا ہوں حکومت کے پاس صرف دو مہینے کا وقت ہے، حکومت دلدل میں پھنستی جارہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میرے پاس بہت وقت ہے آپ کے پاس وقت ختم ہورہا ہے، یہ بیوقوف ہیں انہیں سمجھ نہیں آرہی۔

انہوں نے اپنا گزشتہ روز کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ سانحہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پی ٹی آئی کے لوگ سامنے لائے جائیں تو معافی مانگوں گا۔

عمران خان نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں گواہ پیش کروں گا، جس کی شناخت نہیں بتاسکتا ورنہ ویگو ڈالا پہنچ جائے گا۔

ملک بھر میں جلسے کریں کوئی لڑائی نہ کی جائے، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میں نے غیر مشروط معافی مانگی ہے، میں صرف اور صرف پاکستان کے لیے بات کرنے کا کہہ رہا ہوں۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جتنے مقدمات بنانے ہیں بنا لیں، میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں موجود ریلو کٹے فوج کو اکساتے ہیں کہ فوج پی ٹی آئی کو ختم کردے۔

imran khan

Adiyala Jail

Al Qadir Trust Case