Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

پاکستان اور بنگلادیش کا موازنہ کرنے والے ملک دشمن ہیں، مصدق ملک

انتشار پسند ٹولہ عوام کے ذہنوں میں نفرت بھرنا چاہتے ہیں، انتشار پسند ٹولہ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے، وفاقی وزیر
شائع 08 اگست 2024 03:44pm

مصدق ملک نے کہا ہے کہ بنگلادیش کے موجودہ حالات انکا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان اور بنگلادیش کا موازنہ کرنے والے ملک دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن وزیراعظم کا موازنہ حسینہ واجد سے کررہے ہیں، انتشار پسند ٹولہ عوام کے ذہنوں میں نفرت بھرنا چاہتے ہیں، انتشار پسند ٹولہ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ یہ ملک پاکستان سب کا ہے، پاکستان کا ایک ہی ویژن ہے غریب کی خدمت کرنا, ایک دشمن جماعت ملک کے خلاف مسلسل بیان دے رہے ہیں، پاکستان کا منزل اقتصادی ترقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 40 فیصد سے 11 فیصد پر آچکی ہے، دشمن صرف ناامیدی اور بربادی کی بات کرتے ہیں، میراپیغام ہےکہ پاکستان ایک ہے ، پاکستان میں ترقی کی شرح بڑھ رہی ہیں۔

پاکستان