Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جعفر ایکسپریس کے ذریعے پنجاب میں غیر ملکی اسلحہ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ریلویز پولیس راولپنڈی ڈویژن نے بوگی میں چھپائے گئے اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد کرلی تاہم کوئی گرفتاری نہیں ہوئی
شائع 08 اگست 2024 12:09pm

ریلویز پولیس راولپنڈی ڈویژن نے جعفر ایکسپریس کے ذریعے صوبہ پنجاب میں غیر ملکی اسلحہ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ریلویز پولیس راولپنڈی ڈویژن نے جعفر ایکسپریس کی بوگی میں چھپائے گئے اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد کر لی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

ریلوے پولیس کو اطلاع ملی کہ جعفر ایکسپریس میں اسلحہ کی بھاری کھیپ موجود ہے جس پر پولیس نے چیکنگ شروع کر دی، چلتی ٹرین میں تلاشی کے دوران پٹرولنگ اہلکار ہیڈ کانسٹیبل شہزاد مہدی نے اٹک سٹی سے حسن ابدال کے درمیان بوگی نمبر 7 سے اسلحہ برآمد کر لیا۔

برآمد کیے گئے اسلحہ میں بریٹا برینڈ کے 6 پسٹل، 2 امپورٹڈ رائفلز، 12 میگزین اور 190 راؤنڈز شامل تھے۔

تھانہ ریلویز پولیس راولپنڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی کھوج جاری ہے۔

Pakistan Railways

lahore

lahore police

jaffar express

RAILWAY POLICE

Foreign Arms Smuggling