Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ڈیفنس میں پنکھا چلانے پر جھگڑا، ایک سیکیورٹی گارڑ نے دوسرے کو قتل کردیا

مالک مکان نے صلح کروائی لیکن رات گئےعلی نےخرم کو قتل کردیا، پولیس
شائع 08 اگست 2024 12:00pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

لاہورڈیفنس میں پنکھا چلانے پر دو سیکیورٹی گارڈز میں جھگڑا تلخ کلامی سے بڑھ کر ہاتھا پائی تک پہنچ گیا جس کے بعد ایک نے دوسرے کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں سیکیورٹی گارڈ ایک ہی گھر میں تعینات تھے پولیس نے بھی اس کی تصدیق کی کہ مقتول اورملزم ایک ہی گھرکی سکیورٹی پرتعینات تھے۔

پولیس کے مطابق دونوں سکیورٹی گارڈزمیں رات کو پنکھاچلانے پرجھگڑا ہوا، مالک مکان نے صلح کروائی لیکن رات گئےعلی نےخرم کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے کند آلے کے وار کرکے خرم شہزاد کو قتل کیا، ملزم سیکیورٹی گارڈ علی موقع سے فرار ہوگیا۔

پاکستان

lahore police