Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ میں دہشتگردی کا خطرہ، پروگرام ملتوی

کنسرٹس 8، 9 اور 10 اگست کو ویانا کے ارنسٹ ہیپل اسٹیڈیم میں ہونے والے تھے، میڈیا رپورٹس
شائع 08 اگست 2024 10:33am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ویانا میں مقبول امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے تین کنسرٹس ممکنہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر منسوخ کر دیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی حکام کی جانب سے ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ میں دہشت گردی کا عندیہ دیا گیا جس کے باعث کنسرٹس منسوخ کر دیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی گلوکار کے کنسرٹس 8، 9 اور 10 اگست کو ویانا کے ارنسٹ ہیپل اسٹیڈیم میں ہونے والے تھے، تینوں شوز میں روز تقریباً 65 ہزار شرکاء کی آمد کی توقع تھی۔

کنسرٹس کے منتظمین نے بتایا کہ سرکاری حکام کی جانب سے اسٹیڈیم میں دہشت گردحملوں کی منصوبہ بندی کی تصدیق کے بعد ہمارے پاس کنسرٹس کو منسوخ کرنے کے علاوہ اور کوئی آپشن موجود نہیں تھا۔

حکام نے بیان میں مزید کہا کہ کنسرٹ کی تمام ٹکٹیں اگلے 10 دنوں میں واپس کر دیے جائیں گے۔

Concert

Vienna

taylor swift

terrorist threats