Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

وزن کم کرنے کا نیا وائرل ٹرینڈ ’مینڈک کے بچوں کا پانی‘، جو واقعی کارآمد ہے

لیکن ٹیڈپول واٹر وہ نہیں جو آپ سوچ رہے ہیں، یہ ایک جادوئی مشروب ہے جو واقعی وزن کم کرتا ہے
شائع 07 اگست 2024 07:46pm

سوشل میڈیا کی آمد کے ساتھ ہی نئے نئے ٹرینڈز آنے لگے ہیں اور مختلف چیلنجز، الفاظ اور اصطلاحات جنم لیتے ہیں۔

ایسی ہی ایک اصطلاح اور ٹرینڈ آج کل سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہا ہے، جس میں وزن کم کرنے کا ٹوٹکا ایک ایسے نام کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ سُن کر جی متلا جائے۔

اس ٹوٹکے کو ”ٹیڈپول واٹر“ یعنی مینڈک کے بچوں والا پانی کہا جارہا ہے۔

مشہور ’کیٹو ڈائیٹ‘ کس طرح آپ کے جسم اور صحت کو برباد کرتی ہے؟

نیویارک پوسٹ کے مطابق ، اس میں بنیادی طور پر گرم پانی کی ایک بوتل میں چیا سیڈز (تخم شربتی) کے دو چمچ اور تازہ لیموں کا نچوڑ شامل ہوتا ہے۔ لیکن اسے ”ٹیڈپول واٹر“ کا نام تالاب میں تیرنے والے مینڈکوں سے مشابہت کی وجہ سے دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ پانی اضافی چربی اور توند کو کم کرنے اور آنتوں کو اچھی صحت دینے میں مدد کر رہا ہے۔

ایک کانٹینٹ کرئیٹر امبریا اسٹریچر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے گھر میں تیار کردہ مرکب استعمال کرتے ہوئے کچھ پاؤنڈ وزن کم کیا تاہم، انہوں نے کہا، ’(ایمانداری سے کہوں تو یہ چیزیں اتنی اچھی نہیں ہیں۔‘

کھانے کے ایک اور شوقین نے ”ٹیڈپول ٹرینڈ“ میں حصہ لینے والوں کو مشروب کے بنیادی اصول کی یاد دہانی کرائی اور کہا کہ بیجوں کو بھگو دیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنے چیا کے بیجوں کو استعمال کرنے سے پہلے ان میں پانی نہیں ڈالتے، تو یہ چیا سیڈز آپ کے معدے میں پھیل کر چپک جائیں گے، جس سے رکاوٹ پیدا ہو جائے گی، یعنی آپ کو قبض ہو جائے گی۔ اور یہ آپ کے ہاضمے میں خلل ڈالے گا۔

خالی پیٹ بریڈ کھانے کے نقصانات

بہت سے ماہرین غذائیت اور ماہرین صحت نے حالیہ برسوں میں چیا کے بیجوں کو ایک سپر فوڈ کے طور پر مقبول پایا ہے۔

آؤٹ لیٹ کے مطابق، خیال کیا جاتا ہے کہ پانی میں موجود چیا کے بیج پاؤنڈ بلاسٹنگ خصوصیات کے مالک ہیں۔

ہارورڈ ہیلتھ کی ایک حالیہ رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ ’چیا کے بیج غذائی اجزاء سے بھرے ہوتے ہیں جو صحت کے بے شمار فوائد کی حمایت کر سکتے ہیں۔‘

ماہرین نے کہا کہ بیج فائبر، پروٹین، اومیگا تھری فیٹی ایسڈ، اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور معدنیات سے بھرے ہوتے ہیں۔ یہ ہاضمہ، صحت اور وزن کے انتظام کو درست کرتے ہیں اور بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح دونوں کو کم کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔

بھیگے ہوئے بادام کے چھلکے نہ پھینکیں، انہیں بھی کام میں لایا جاسکتا ہے

محققین نے کہا کہ جب چیا کے بیجوں کو کھایا جاتا ہے، تو یہ معدے میں جیل جیسا مادہ بناتے ہیں جو آپ کے پیٹ بھرنے کے احساس کو بڑھاتا ہے اور آپ کی بھوک اور کیلوری کی مقدار کو کم کر سکتا ہے۔

weight loss

viral trend

Chia Seeds

Tadpole water

Super Food