Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

میچ فکسنگ کے الزام میں افغان کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد

26 سالہ افغان کرکٹر نے 3 ٹیسٹ میچز اور 16 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں
شائع 07 اگست 2024 04:26pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے میچ فکسنگ کے الزامات ثابت ہونے پر کرکٹر احسان اللہ جنت پر 5 سال کے لیے پابندی لگا دی گئی۔

افغان کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ بلے باز احسان اللہ جنت نے رواں سال کابل میں ہونے والی پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن کے دوران آئی سی سی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی، کرکٹر نے تمام الزامات تسلیم کیے ہیں اور جرم میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے جس کے بعد ان پر پانچ سال تک کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بھارتی ریسلر کے اولمپکس سے باہر ہونے پر روہت شرما کیوں ٹرینڈ کرنے لگے

واضح رہے کہ 26 سالہ افغان کرکٹر احسان اللہ جنت نے کیرئیر میں 3 ٹیسٹ میچز اور 16 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، انہوں نے سال 2022 میں زمبابوے کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل میچ بھی کھیلا تھا۔

match fixing

ehsanullah jannat

5 years ban