Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین، سعودیہ اور یو اے ای نے پاکستان کو قرض ایک سال کیلئے رول اوور کی یقین دہانی کرادی

تینوں ممالک کی یقین دہانیوں سے متعلق آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کردیا گیا، بلوم برگ رپورٹ
شائع 07 اگست 2024 12:36pm

پاکستان کی پانچ ارب ڈالرتک مالیاتی گیپ پورا کرنے میں اہم کامیابی، چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو قرض کی مدت میں توسیع کی یقین دہانی کرادی۔

بلوم برگ کے مطابق دوست ملک قرض ایک سال کے لیے رول اوور کریں گے، تینوں ممالک کی یقین دہانیوں سے متعلق آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کردیا گیا۔

پاکستان آئی ایم ایف سے سات ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی منظوری کا منتظر ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان سے دوست ملکوں سے یقین دہانی کروانے کو کہا تھا۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے، آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کیلئے سینتیس ماہ کے سات ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی حتمی منظوری دے گا۔

china

پاکستان