Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

راولپنڈی : کل آگے کی طرف مارچ کریں گے، امیر جماعت اسلامی

اگر دھرنے میں مقاصد حاصل کرلیے تو یہ تحریک کا انجام نہیں، اس کے بعد ایک بڑی جدوجہد کریں گے، حافظ نعیم
اپ ڈیٹ 07 اگست 2024 11:36pm

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا مسلسل 13 ویں روز بھی جاری ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کل انشاء اللہ آگے کی طرف مارچ کریں گے۔ اگر دھرنے میں مقاصد حاصل کرلیے تو یہ تحریک کا انجام نہیں، اس کے بعد ایک بڑی جدوجہد کریں گے۔

بجلی کے بھاری بلز، ٹیکسز کی بھرمار، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں، پیٹرول اور گیس کی قیمتوں، مہنگائی سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے جماعت اسلامی کا راولپنڈی کے لیاقت باغ چوک پر دھرنا جاری ہے، اس دوران ملک کے مختلف علاقوں سے کارکن ٹولیوں کی شکل میں پہنچ کر دھرنے کا حصہ بن رہے ہیں۔

دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جمعرات کا دن بہت اہم ہے کیونکہ اہم آگے کی طرف مارچ کریں گے۔ جماعت اسلامی قوم کو مایوس نہیں ہونے دے گی، ہماری تحریک تصادم سے گریز کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی پوری تیاری کے ساتھ بات چیت کررہی ہے، اگر دھرنے میں مقاصد حاصل کرلیے تو یہ نقطہ آغاز ہوگا انجام نہیں، اس کے بعد ایک بڑی جدوجہد کریں گے، ہماری تحریک تصادم سے گریز کرے گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سارے سیاسی قیدیوں کو آزاد ہونا چاہیے، ساری سیاسی جماعتوں کو جلسہ و جلوس کی اجازت ہونی چاہیے، لوگوں کے مسائل ہمارے مسائل ہیں، حق دو عوام کو تحریک مزید آگے بڑھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑے جاگیردار حکومت کا حصہ ہیں جو ٹیکس نہیں دیتے، عام آدمی کے لئے گھی، دودھ، دال ہر چیز پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے، لینڈ ریفارمز کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے، تنخواہ داروں پر ٹیکس ختم کریں، چھوٹے کسان کو تباہ کردیا گیا ہے، کسان سے گندم نہ خرید کر استحصال کیا گیا۔

خیال رہے کہ معمول کے مطابق دھرنے کے شرکاء نے نماز فجر پنڈال میں ادا کی جس کے بعد دھرنے کے مقام پر جماعت اسلامی کے کارکنان کی جانب سے اسٹیج اور پنڈال کی صفائی بھی کی گئی، دھرنے کے شرکا کے لیے معمول کے مطابق ناشتے کا اہتمام کیا گیا، ناشتے کے بعد کارکنان پھرسے تازہ دم ہوئے جن کا ماننا ہے کہ دھرنا قیادت کے آئندہ کے لائحہ عمل کے منتظر ہیں۔

دھرنے میں موجود کارکن بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ احتجاج میں شامل ہیں اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں، اس دوران تاجروں کے علاوہ اساتذہ کی تنظیمیں بھی جماعت اسلامی کے دھرنے کا حصہ بن چکی ہیں۔

راولپنڈی : امیر جماعت اسلامی نے نئے دھرنوں کی تاریخوں کا اعلان کردیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے مطالبات تسلیم ہونے تک محض وعدوں کی بنیاد پر دھرنا ختم یا مؤخر کرنے سے انکار کردیا ہے۔

کراچی میں جماعت اسلامی کے دھرنے کا پانچواں روز

دوسری جانب کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ آج کراچی دھرنے کا پانچواں روز ہے، دھرنا لوگوں کی امیدوں کا مرکزبنتا جارہا ہے، رات گئے تک سرگرمیاں جاری رہتی ہیں۔

جماعت اسلامی کا کراچی میں دھرنا: ’دھرنے کے ساتھ ہڑتال اور بجلی کے بل جمع نہ کروانے پر غور کر رہے ہیں‘

جماعت اسلامی نے 8 اگست کو دھرنا مارچ کرنے کا اعلان کردیا

منعم ظفر نے کہا کہ اس وقت آئی پی پیز ایک بوجھ بن چکی ہیں، پاور ڈویژن اقرار کرچکا ہے کہ ایک لاکھ سے سے زائد افراد کو مفت بجلی دی جاتی ہے، کس طرح حکمران طبقہ اپنی عیاشیوں کا بوجھ عوام پر ڈال رہا ہے، جس کا نتیجہ یہ ہے سب سے بڑ مسئلہ مہنگی بجلی ہے، لوگ پریشان ہیں کس طرح بل ادا کریں گے۔

rawalpindi

Hafiz Naeem ur Rehman

Jamat e Islami

Hafiz Naeem

HAFIZ NAEEMUR REHMAN

jamat e islami protest