Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کن کن شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات نے بتادیا

کیا کراچی میں آج بھی بادل برسنے کو تیار ہیں
شائع 07 اگست 2024 10:29am

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی جبکہ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ شمال مشر قی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، فیصل آباد، سر گو دھا، بھکر اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور حافظ آباد میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

خلیج بنگال سے بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کیلئے تیار، مزید بارشوں کا امکان

چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، صوابی، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ، مہمند، خیبر، باجوڑ، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان اوربنوں میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، دیر، سوات، مالاکنڈ، صوابی، نوشہرہ، مردان، پشاور اور باجوڑ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور حبس رہے گا تاہم خضدار، لسبیلہ، آواران، موسیٰ خیل، ژوب، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، قلات اور بارکھان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور حبس رہے گا تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

کراچی میں آج بھی ہلکی بارش، بوندا باندی کا امکان

کراچی میں مطلع ابر آلود ہے، آسمان پر بادلوں کے ڈیرے ہیں، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج بھی ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار، مزید بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

ملک بھر میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار بہتر ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 18 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

اسلام آباد

Met Office

Karachi Rain

monsoon rains

moon soon

heavy rains

rainy weather

Rain prediction

moon soon rain

HEAVY RAINS EXPECTED