Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی ایتھیلٹ ثمرخان لاہور ائیرپورٹ کسٹم سے نالاں، ’جینا حرام نہ کریں‘

اسٹور کے کرایہ کی مد میں 50 ہزار روپے کا تقاضہ کررہے ہیں، ثمرخان کا سوشل میڈیا پر پیغام
شائع 07 اگست 2024 10:13am

سائیکلنگ کے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرنے والی پاکستانی خاتون ایتھلیٹ ثمر خان نے ایک مرتبہ پھر ناقص اور فرسودہ نظام کی جانب نشاندہی کرتے ہوئے اپنے مسائل کے حل کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے لاہورکسٹم حکام پر کڑی تنقید کی ہے اور ساتھ ہی ملک میں ایتھلیٹ کے مسائل کو بھی اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم پورا سال اسپاؤنسر کے پیچھے خوار ہو کر اسپورٹس کے لیے وسائل جمع کرتے ہیں، اگر کوئی انٹرنیشنل برانڈ کوئی اسپورٹس آئٹم اسپاؤنسر کرتا ہے تو کسٹم والے پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں۔

ثمر خان نے بتایا کہ ’تین ہفتے سے لاہور انٹرنیشنل کسٹم حکام ماؤنٹ سائیکلنگ میں استعمال ہونے والے شوز ریلیز نہیں کررہے اور اسٹور کے کرایہ کی مد میں 50 ہزار روپے کا تقاضہ کررہے ہیں‘۔

انہوں نے زور دیا کہ ’اگر آپ کی ترجیح اسپورٹس نہیں ہے تو کم از کم ایتھلیٹ کا جینا تو حرام نہ کریں، جو مسائل ہم خود اریجن کرتے ہیں وہ ہمارے تک پہنچیں دیں‘،

ثمرخان نے کہا کہ ’مجھے میرے اسپورٹس شوز اپنے گھر کے ایڈریس پر چاہیے اور اس حوالے سے صارفین اپنا کردار ادا کریں‘۔

پاکستان

Pakistani citizen