Aaj News

جمعرات, نومبر 07, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

غریدہ فاروقی کی درخواست پر گرفتار وی لاگر عمر عادل کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اہانت آمیز ویڈیو سے ساکھ کو دھچکا لگا، ایف آئی اے کے نام درخواست میں خاتون ٹی وی اینکر کا موقف
شائع 07 اگست 2024 04:28pm

لاہور میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے خاتون اینکر کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے وی لاگر عمر عادل کو گرفتار کرلیا، لیک عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔

معروف ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی نے اپنی درخواست میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بتایا تھا کہ ڈاکٹر عمر عادل نے سوشل میڈیا پر گفتگو میں اُنہیں ہدفِ تنقید بنایا اور توہین آمیز انداز اختیار کیا۔ غریدہ فاروق کا اپنی درخواسست میں دعوٰی تھا کہ ڈاکڑ عمر عادل نے جو زبان استعمال کی اُس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

ٹی وی اینکر کا یہ بھی دعوٰی ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی عمر عادل کی ویڈیو نے اُن کا وقار مجروح کیا ہے۔ نجی زندگی میں در اندازی سے ساکھ کو شدید دھچکا لگا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے پوچھ گھچھ کے لیے آنے والے عمر عادل کو گرفتار کرنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزم عمر عادل کو عدالت پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

DR UMAR AADIL

GHAREEDA FAROOQI

INSULTING VIDEO

FIA CYBER CRIME CIRCLE

REPUTATION DAMAGED