Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایران نے میزائل لانچروں کی منتقلی شروع کردی، روس نے بھی جدید ہتھیار فراہم کردئے

ایرانی حملہ کس طرح کا ہوسکتا ہے، امریکی حکام نے ممکنہ طریقہ بتا دیا
شائع 06 اگست 2024 06:48pm

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے اپنے راکٹ لانچروں کو حرکت میں لانا شروع کر دیا ہے اور فوجی مشقیں بھی کر رہا ہے۔ یہ اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ تہران آنے والے دنوں میں اسرائیل پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ دوسری جانب روس نے بھی ایران کو ہتھیاروں کی سپلائی شروع کردی ہے۔

امریکی اخبار ”وال اسٹریٹ جرنل“ کے مطابق ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ ایران آئندہ چند دنوں میں حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

دوسری جانب بائیڈن انتظامیہ اسرائیل پر ایران کے کسی بھی ممکنہ حملے کو روکنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ تاہم اسے ان کوششوں میں نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔

رواں سال اپریل میں ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون طیاروں اور میزائلوں کی بوچھار روکنے میں کثیر القومی اتحاد کی تل ابیب کے لیے مدد کامیاب رہی تھی۔

ایران عندیہ دے چکا ہے کہ وہ اسرائیل کو تہران میں اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کا جواب دینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اس بات نے بائیڈن انتظامیہ کے ذمہ داران کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ .

اسرائیل کو قہر سے بچانے کیلئے امریکا کی ایران کو بڑی آفر

ان کے نزدیک اس مرتبہ ایرانی حملہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ اور تہران کے دیگر ایجنٹوں کی یلغار کے ملاپ سے ہو سکتا ہے۔

خطے میں وسیع جنگ چھڑنے سے غزہ میں فائر بندی کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کی اُن کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے جو پہلے ہی تعطل کا شکار ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے اجلاس میں امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کو خطے کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں شخصیات کو بتایا گیا کہ یہ بات غیر واضح ہے کہ ایران اور حزب اللہ اسرائیل پر حملے کو کب ترجیح دیں گے اور ممکنہ حملے کی تفصیلات بھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

ایران کو روس سے ہتھیاروں کی سپلائی شروع

اس دوران روس اپنے اتحادی ایران کو ہتھیاروں کی سپلائی بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے اور اسے جدید ترین روسی ہتھیار فراہم کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے۔

جوہری جنگ: دنیا کی تباہی میں صرف ’دو منٹ‘ باقی ہیں، روس نے خبردار کردیا

نیویارک ٹائمز کے مطابق منگل کو ایرانی حکام نے بتایا ہے کہ تہران نے ماسکو سے جدید فضائی دفاعی نظام کی درخواست کی تھی۔ روس نے ہمیں ریڈار اور فضائی دفاعی سازوسامان فراہم کرنا شروع کر دیا ہے۔

اسرائیلی اخبار ”معاریف“ نے رپورٹ کیا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کئی روسی ”76-II“ طرز کے ملٹری ٹرانسپورٹ طیارے تہران اترے ہیں۔

قبل ازیں پیر کو روسی سلامتی کونسل کے سکیرٹری سرگئی شوئیگو سینئر ایرانی حکام سے بات چیت کے لیے تہران پہنچے تھے۔

یہ دورہ ایران کے دارالحکومت تہران میں چند روز قبل حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے تناظر میں اہم سمجھا جارہا ہے۔

russia

Iran

Biden administration

Iran Planning to Attack Israel

Iran Israel Tension

Iran Missiles

Air Defense System