اسلامی جمہوریہ میں ہمیشہ دوسرے مذہب کو ختم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، کنگنا رناوت
مسلم مخالف بیانات دینے والی کنگنا رناوت کا حسینہ واجد کے بھارت میں رہائش اختیار کر نے کے بعد بیان سامنے آگیا ۔
بالی وڈ اداکارہ اور بھارتی سیاستدان کنگنا رناوت نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ میں ہمیشہ ”دوسرے مذہب“ کو ”ختم“ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے انھوں نے کہا کہ اور جب ایسا ہوتا ہے تو شیعہ اور سنی کے درمیان لڑائیاں ہوتی ہیں۔
جاوید اختر نے کنگنا رناوت کی گرفتاری کے لیے درخواست دے دی
کنگنا نے یہ بھی کہا کہ ہندوؤں کے سناتن دھرم کا چراغ روشن رہنا چاہئیے اور اس کا جھنڈا ہمیشہ بلند ہونا چاہئیے۔
اپنے ایک بیان میں کنگنا نے مسلمان ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شیخ حسینہ واجد کی بھارت آمد ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ شیخ حسینہ واجد بھارت میں خود کو محفوظ تصور کریں گی۔
انھوں نے کہا کہ بھارت درحقیقت اپنے اردگرد کے تمام اسلامی ممالک کا اصل وطن ہے، مسلمان ملکوں میں کوئی بھی محفوظ نہیں یہاں تک کہ خود مسلمان بھی نہیں۔
کیا گردن میں سریا آ گیا؟ الیکشن جیتنے والی کنگنا رناوت نے اپنی شناخت بدل لی
کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ بھارت درحقیقت اپنے اردگرد کے تمام اسلامی ممالک کا اصل وطن ہے، مسلمان ملکوں میں کوئی بھی محفوظ نہیں یہاں تک کہ خود مسلمان بھی نہیں۔ افغانستان، پاکستان، بنگلادیش حتیٰ کے برطانیہ میں بھی کوئی محفوظ نہیں۔ ہم خوش قسمت ہیں کیونکہ ہم بھارت میں رہ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کوٹہ سسٹم کے خلاف بنگلادیش میں ایک ماہ سے جاری مظاہروں کے بعد وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد دی گئی ڈیڈ لائن سے قبل مستعفی ہوکر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی فرار ہوگئی تھیں۔
Comments are closed on this story.