Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اچھرہ روڈ پر سرعام خاتون پر تشدد کرنے والا پولیس کے شکنجے میں

ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے خاتون کو بچا لیا، پولیس نے تشدد کرنے والے کو حراست میں لیا
شائع 06 اگست 2024 05:42pm

لاہور میں اچھرہ روڈ پر سرعام خاتون پر تشدد کرنے والا پولیس کے شکنجے میں آگیا ۔ ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے خاتون کو بچا لیا، پولیس نے شدد کرنے والے کو حراست میں لیا۔

اچھرہ روڈ پر مرد نے سڑک پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹانگ توڑنے کی کوشش کی، راہ گیروں نے تشدد کرتا دیکھ کر مزاحمت کرتے ہوئے خاتون کو بچایا۔

سیف سٹی ورچوئل ویمن پولیس ا سٹیشن نے سیف سیٹی کیمرہ میں دیکھتے ہوئے پولیس کو فورا موقع پر پہنچے کی ہدایات کی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کے بتایا کہ دنوں میاں بیوی ہیں۔ خاتون نے کہا کہ وہ فیکٹری میں کام کرتی ہےاور شوہر اس پر شک کرتا ہے۔

خاتون نے الزام عائد کیا کہ خاوند نے مجھے پہلے بھی بہت دفعہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔ جس کے بعد پولیس نے شوہر کو حراست میں لے کر قانونی کااروائی کا آغاز کردیا ہے۔

lahore

lahore police

safe city project