Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

توشہ خانہ نیا ریفرنس : عمران خان اور بشریٰ بی بی سے نیب ٹیم کی تفتیش

لاہور انسداد دہشت گردی عدالت میں علیمہ خان، پولیس افسران سے گفتگو میں پولیس کے رویے پر برس پڑیں
شائع 06 اگست 2024 05:06pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں نیب کی دو ٹیموں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے تفتیش کی۔ دوسری طرف لاہور انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان، پولیس افسران سے گفتگو میں پولیس کے رویے پر برس پڑیں۔

توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی سے تفتیش کیلئے نیب کی دو ٹیمیں اڈیالہ جیل پہنچیں۔ نیب کی تفتیشی ٹیمیں بلغاری سیٹ کے حوالے سے ملزمان سے تفتیش کرنے جیل گئیں۔

نیب کی ایک ٹیم اسسٹنٹ ڈائریکٹرعمر وسیم کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی اور اس کے بعد دوسری ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں جیل گئی۔

عمران خان کو کیا سہولتیں دی جارہی ہیں؟ جیل حکام رپورٹ دیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، 8 اگست کو ملزموں کا جسمانی ریمانڈ پورا ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

علیمہ خان، پولیس کے رویے پر برس پڑیں

لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت کے کمرے میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا پولیس افسران سے مکالمہ ہوا۔ علیمہ خان نے کہا کہ ’عورتیں اور بچے یہ سب کچھ چھوڑ کر آتے، آپ کے پاس وقت نہیں، کیا یہ بہتر نہیں ہے کہ میں درخواست ضمانت واپس لے لوں، اگر آپ نے گرفتار کرنا ہوگا تو کر لیں گے۔

توہین الیکشن کمیشن کیس: فواد چوہدری نے جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا

جس پر ممبر جے آئی جی رانا زاہد حسین نے جواب دیا کہ آپ درخواست واپس لینا چاہتی ہیں تو لے لیں، یہ آپ کی مرضی ہے۔

جے آئی ٹی ڈی ایس پی لیگل جاوید نے کہا کہ ’میں آپ کے بھائی سے مل کر آیا ہوں، جس کا ریلیف بنتا ہے ہم دے رہے ہیں۔

NAB

bushra bibi

IMRAN KHAN Adiyala Jail

new tosha khana case